• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 نومبر احتجاج: علیمہ خان پر درج مقدمے کا فیصلہ چوتھی مرتبہ مؤخر

علیمہ خان— فائل فوٹو
علیمہ خان— فائل فوٹو

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔

کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے محفوظ فیصلہ 26 اکتوبر تک بغیر کارروائی کے مؤخر کیا۔

سماعت کے دوران علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے مقدمے کا فیصلہ 22 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔

فیصلہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے محفوظ کیا تھا، عدالت نے آج چوتھی مرتبہ فیصلہ مؤخر کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید