لاہور ہائی کورٹ نے بسنت2027ء کے 10 روزہ انعقاد کے خلاف دائر درخواست کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
عدالتِ عالیہ میں جسٹس شہرام سرور چوہدری نے درخواست پر سماعت کی۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا آپ کے پاس وہ نوٹیفکیشن ہے جس میں 10 روزہ بسنت کا انعقاد کیا جائے گا، بغیر نوٹی فکیشن کے آپ کی درخواست کیسے قابلِ سماعت ہے؟
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ محض ویب سائٹ کے دستاویزات پر کوئی حکم جاری نہیں ہو سکتا۔
لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ بغیر کسی نوٹیفکیشن کے یہ کیسے کہہ دوں کہ بسنت انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، نوٹیفکیشن دیں تا کہ حکومت سے پوچھ سکیں کہ یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے یا نہیں۔
عدالتِ عالیہ نے کہا کہ حیرت ہے اس درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض کیوں نہیں لگایا؟
لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار وکیل سے سوال کیا کہ کیوں نہ آپ کو جرمانہ کر دیا جائے؟
عدالت نے درخواست گزار کو نوٹیفکیشن کے ساتھ دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔