گلشن حدید کراچی میں 5 افراد کی موت کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹس پولیس حکام کو موصول ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ شاہزیب کو سر پر بائیں جانب سے گولی لگی اور دائیں طرف سے باہر نکلی جبکہ اس کی اہلیہ صبا کو سر پر دائیں جانب سے گولی لگی اور بائیں جانب سے باہر نکلی۔
پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے پولیس کو گولیوں کے 3 خول ملے تھے، شاہزیب اور بہن شمائلہ کے ہاتھوں سے بھی گن پاؤڈر کے سیمپلز لیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق شاہزیب کی بہن شمائلہ کی لاش سے بھی سیمپلز لیے گئے، منہ سے جھاگ نکل رہے تھے، دونوں بچوں کےمنہ سے بھی جھاگ نکل رہے تھے، سیمپلز لیبارٹری بھیج دیے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق شاہزیب کی بہن اور بیٹیوں کے مختلف اعضا کے سیمپلز کی رپورٹ سے وجہ موت معلوم ہوسکے گی۔