• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے 100 انڈیکس 669 پوائنٹس کی کمی سے 166419 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 2927 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 166988 جبکہ کم ترین سطح 164060 رہی۔

حصص بازار میں اس 1 ہفتے میں 2.15 ارب شیئرز کے سودے 89 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 89 ارب روپے کم ہو کر 18479 ارب روپے ہو گئی۔

تجارتی خبریں سے مزید