پنجاب میں سی ٹی ڈی نے آپریشنز کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت شہزاد، محمود، نعمان، عدنان اور فاروق کے ناموں سے ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، 2 ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کر لیے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔