• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول کی چھت گرنے سے بچوں کی اموات، پشاور ہائیکورٹ میں 21 اکتوبر کو سماعت ہوگی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے نجی اسکول واقعے سے متعلق درخواست منظور کر لی۔

پشاور ہائی کورٹ نے درخواست 21 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

درخواست پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے دائر کی تھی جس میں وفاقی و صوبائی حکومت، پی ڈی اے، پی ایس آر اے اور اسکول انتظامیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ذمے داروں کا تعین اور غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے عدالتی کمیشن بنایا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والے اسکولوں کو فوری بند یا درست کیا جائے۔

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کا واقعہ 2 روز قبل پیش آیا تھا جس میں ایک ٹیچر اور 34 بچے جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید