• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال، ترجمان دفتر خارجہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے بغداد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس پر بھی گفتگو کی۔ 

اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خطے کے مسائل کے حل کیلئے  مذاکرات اور سفارتکاری ضروری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

قومی خبریں سے مزید