گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وفاق کے ساتھ چلیں گے، سب صوبوں کے ساتھ 1 پیج پر ہوں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پورے صوبے کو صاف و ستھرا بنانے کا تہیہ کر لیا ہے، صفائی و ستھرائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز پشاور سے کیا ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کسی کی سفارش نہیں چلے گی، گندم کے حوالے سے بھی انکوائری شروع کر دی ہے، رپورٹ جلد جاری ہو گی۔
گورنر نے کہا ہے کہ اب صرف اچھے ترقیاتی پروجیکٹس ہوں گے، ہمارے اختلافات نہیں ہوں گے، ہم ایک یونٹ ہوں گے۔