• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا کی کچھ باتیں پاکستانی ہونے کی حیثیت سے تکلیف دہ ہیں: حنیف عباسی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مولانا کی کچھ باتیں پاکستانی ہونے کی حیثیت سے تکلیف دہ ہیں۔ اس کی وجہ کیا اقتدار کا نہ ملنا ہے یا کچھ اور؟

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو غصے میں دیکھ کر افسوس ہوا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ جس دن سے گورنر راج لگا صوبے کے حالات میں بہتری آرہی ہے۔ خیبر پختونخوا میں بندر بانٹ تھی، نااہلی عروج پر تھی۔ منشیات کی اسمگلنگ میں خیبر پختونخوا کی سابق حکومت کا حصہ تھا۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ آپ نے اپنی جان چھڑانے کیلئے عوام کو دہشتگردوں کے پاس گروی رکھ دیا۔ پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ مولانا نے شہدا کے نام پر زمین لی۔ مولانا فضل الرحمان صاحب آپ کو غصہ کس بات کا ہے؟

قومی خبریں سے مزید