جاپان نے مریخ کے چاند فوبوس سے مٹی کے نمونے حاصل کر کے زمین پر لانے کے لیے اپنا خلائی مشن روانہ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ دنیا کا پہلا مشن ہے جس کے تحت مریخ کے ایک چاند کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جائیں گی۔
جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے تیار کردہ مشن کو ایچ تھری راکٹ کے ذریعے تانیگاشیما خلائی مرکز سے روانہ کیا گیا۔
اس 5 سالہ مشن کے تحت مریخ کے چاند فوبوس پر روبوٹک پروسپیکٹر اور ایک روور اتارنے کی کوشش کی جائے گی۔
اگر یہ مشن کامیاب رہا تو مریخ کے فوبوس چاند سے مٹی، گرد اور چٹانوں کے ذرات 2031ء میں زمین پر پہنچ سکیں گے، مشن میں ناسا اور یورپی شراکت دار بھی تعاون کر رہے ہیں۔
سائنس دانوں کو امید ہے کہ اس تحقیق سے مریخ کے چاندوں کی ابتداء اور نظامِ شمسی کی تشکیل سے متعلق سوالات کے جواب مل سکیں گے۔
