سندھ ہائی کورٹ نے راء کے مبینہ ایجنٹ کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدالت میں بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے مبینہ ایجنٹ کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزم محمد سلیم کو 3 بار عمر قید کی سزا سنائی، ملزم پر پاکستان کے خلاف مسلح جارحیت، دھماکا خیز مواد اور دیگر الزامات ہیں۔
پراسیکیوشن نے بتایا کہ7 اکتوبر 2024ء کو ایس آئی یو کو منوڑا کے علاقے میں راء کے ایجنٹ کی اطلاع ملی، موٹر سائیکل سوار ملزم کو روکا گیا اور تلاشی لی گئی، ملزم کے قبضے سے پستول، دھماکا خیز مواد مواد، آوان بم اور راکٹ لانچر برآمد ہوئے۔
پراسکیوشن نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے 2 پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے تھے، محمد سلیم نے پاکستانی شہریت غیر قانونی طریقوں سےحاصل کی۔
دوسری جانب وکیلِ صفائی نے اپیل کی کہ ملزم پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں جن کا کوئی ثبوت نہیں، ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔