الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی قانون 2015ء کے مطابق انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر سماعت میں الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن آج ہی بلدیاتی شیڈول جاری کرے۔
اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے مختصر حکم نامہ سنایا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی تھی۔