الیکشن کمیشن نے سندھ کے 13 اضلاع کی 39 مختلف خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات 22 نومبر کو ہوں گے۔
22 نومبر کو جن اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے ان میں ضلع حیدر آباد، میر پور خاص، لاڑکانہ، ٹنڈو الہٰ یار، مٹیاری، دادو، نوشہرو فیروز، خیر پور، بدین، قمبر شہداد کوٹ، عمر کوٹ، تھر پارکر اور شکار پور شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 20 سے 22 اکتوبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں، جن کی 24 سے 28 اکتوبر تک جانچ پڑتال ہو گی۔
29 اکتوبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، 7 سے 9 نومبر تک امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے اور 10 نومبر کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 22 نومبر کو ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ ہو گی، جبکہ کراچی لیاری میں یو سی 8 کلری شاہ بیگ لین میں وائس چیئرمین کا ضمنی انتخاب 8 نومبر کو ہو گا۔