• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین سے غیر ملکی شہریت کی تفصیلات طلب کر لیں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی غیر ملکی شہریت سے متعلق تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کر دیں۔

وفاقی حکومت نے ملازمین کو 90 روز میں ڈیکلیئریشن جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

جاری کردہ میمورنڈم کے مطابق زیرِ کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت اور سفری دستاویزات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

غیر ملکی شہریت سے متعلق پرفارما جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارتوں اور ڈویژنز کو ماتحت افسران کے متعلق تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میمورنڈم کے مطابق غیر ملکی شہری سے شادی کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید