• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کی آڈٹ رپورٹ میں 18 ارب 46 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

آڈٹ رپورٹ 25-2024ء میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبے میں مالی سال 25-2024ء کے دوران خیبر پختون خوا اکنامک زونز ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں 18 ارب 46 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خوا میں ناقص منصوبہ بندی اور کمزور انتظامی امور کے باعث قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود کمپنی کو لیز پر دیا گیا، حکومت اراضی کی مد میں 2 ارب 8 کروڑ 49 لاکھ روپے وصول کرنے میں ناکام رہی جبکہ تجارتی ار اضی کے معاہدوں کی تجدید نہ کروانے سے خزانے کو 62 کروڑ 98 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

بونیر، مہمند اور جلوزئی میں اراضی واگزار نہ کروانے سے 1 ارب 7 کروڑ 74 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جبکہ تجارتی اراضی صنعتی مقاصد کے لیے مختص کرنے سے خزانے کو 17 کروڑ 41 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ہری پور میں الحدید انجینئرنگ کو 10 ایکڑ پر مشتمل پلاٹ نمبر 185، 186، 187 اور 190 الاٹ کیے گئے۔ 

کمپنی سے واجب الادا رقم وصول نہ کرنے کے باعث قومی خزانے کو مزید 49 کروڑ 78 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔

قومی خبریں سے مزید