• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 9 افراد کی تلاش

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں گری عمارت کے ملبے سے رات گئے ایک اور لاش برآمد ہوگئی، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

ملبے تلے دبے ممکنہ طور پر 9 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

جمعہ کو عمارت کے ملبے سے 54 گھنٹے بعد ایک شخص کو زندہ بھی نکالا گیا۔ متاثرہ شخص عادل حادثے کے وقت گرنے والی عمارت میں ماربل کا کام کر رہا تھا۔

گرنے والی عمارت سے ریسکیو کیے گئے دو زخمی زیر علاج ہیں۔

قومی خبریں سے مزید