کراچی (اسٹاف رپورٹر) نامور کمپیئر اور مزاحیہ اداکار حنیف راجا نے کہا ہے کہ میں ان دنوں ملک بھر میں منعقدہ شوز اور تقاریب کی کمپیئرنگ میں بے انتہا مصروف ہوں۔ گزشتہ روز پی اے ایف میوزیم میں بہت بڑے میوزیکل شو کی کمپیئرنگ کی جس میں نامو گلوکار جواد احمد لاہور سے آواز کا جادو جگانے آئے تھے۔ جبکہ کراچی سے رحیم شاہ اور ماسٹر اسلم نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ حنیف راجا نے بتایا کہ کراچی کے حالات اب پہلے سے بہت بہتر ہو گئے ہیں۔ کراچی میں شوز کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے۔ میں نے ہمیشہ صحت مند مزاح کو فروغ دیا ہے۔