وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے کہا کہ اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کہا کہ اوگرا نے 5پٹرولیم مصنوعات میں سے 4میں اضافے کی تجویز دی تھی ،جسے وزیراعظم نوازشریف نے مسترد کرتے ہوئے قیمتوں کو آئندہ ماہ کے لئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کے قیمتیں گزشتہ ماہ کے مطابق رہیں گے کیونکہ اس میں کسی بھی نوعیت کا ردو بدل نہیں کیا گیا ہے ۔