ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، اس حوالے سے موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج شام تک موسم میں معمولی بہتری متوقع ہے، شام میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
کم سے کم درجۂ حرارت 27.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی زائد ہونے کے باعث دن میں گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔