بہاولپور ،لودھراں ،دنیا پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ جنگ ،نامہ نگار ) لودھراں اور دنیا پور میں 7 سالہ بچے سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا گیا ،شوہر نے بیوی کا گلہ دبا دیا ،بہاولپور میں 3 ماہ کی بچی لاش برآمد کر لی گئی تفصیل کے مطابق نواحی موضع ڈیسی کے رہائشی معشوق علی کمہار کالاپتا 7 سالہ بیٹا محمد رمضان جوکہ پہلی کلاس کا طالب علم تھا کی برہنہ لاش جمعرات کے روز کماد کی فصل سے ملی جسے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیامقتول رمضان چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھااس کی موت کا سنتے ہی والدین اوربہنیں غم سے نڈھال ہوگئیںپولیس تھانہ جلہ ارائیں نے مخدوم عالی ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابقچار مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش بھی شروع کردی ہے۔ دوسرا واقعہ نو حی چک نمبر 355ڈبلیو بی عرف ایک چک میں پیش آ یا جہا ں مبینہ طور پر لڑکیو ں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر گاؤ ں کے دو افراد آ صف اور شوکت نے گھر سے دکان پر سودا لینے کے لئے آ نے والے محمد رفیق آرائیں کو آ ہنی راڈ سے وار کر کے مار دیا ،جبکہ چک نمبر42/ایم کے رہائشی محمد ریاض نے پولیس تھانہ صدر لودہراں کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا کہ اس کی چچا زاد بہن گلشن بی بی کی شادی بستی رنگ پور موضع پلو والا کے رہائشی تنویر ولد محمد شفیع سے ایک سال قبل ہوئی اور تنویر اسے اکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات تنویرنے اپنے والد محمد شفیع کی مدد سے گلا دبا کر گلشن بی بی کو مبینہ طور پر قتل کردیا ۔ پولیس تھانہ صدر لودہراں نے اطلاع پر نعش کو قبضہ میں لے لیا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا جبکہ تنویر اور اسکے والد محمد شفیع کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔ بہاولپور ریلوےاسٹیشن انڈر پاس کے نیچے سے 3 ماہ کی بچی کی لاش برآمد کر لی گئی پولیس تھانہ صدرمصروف تفتیش ہے