• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نازیباالفاظ، نجی ٹی وی چینل کواظہاروجوہ کانوٹس، 7دن کے اندرجواب طلب

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پیمرا نے رائل ٹی وی کو اظہار وجوہ کانوٹس جاری کیا ہے، پیمرا کے بیان کے مطابق رائل ٹی وی چینل پر  17 اکتوبر2016؁ء رات 9 سے 10 بجے کے دوران پروگرام، ’’سچ مگر کڑوا‘‘ نشر ہوا ، جس میں شریکِ گفتگو ابراہیم مغل نے سرکاری اہلکاروں اور پاکستان کے سفارت کاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایسے الفاظ ادا کیے جو  نہایت ہی نازیبا، اخلاق سے گرے ہوئے، ہتک آمیز اور نفرت آمیز تھے جو  بغیر کسی رکاوٹ کے نشر ہوئے اور اینکروسیم خالد نے مہمان کو نہ روکا اور نہ ہی ٹائم ڈیلے میکنز م کابر وقت استعمال کیا گیا جو سپریم کورٹ کے نافذ کردہ الیکٹرانک میڈیا ضابطۂ اخلاق  2015کی شقوں 3(1-e,f,k,l), 4(1)(2)(7-c), 5, 19, 22  اور 23اور پیمرا کی جانب سے جاری فائنل وارننگ کی بھی صریحاََ خلاف ورزی ہے۔  مذکورہ بالا الفاظ کے بغیر کسی رکاوٹ کے نشر ہونے سے یہ بات عیاں ہے کہ چینل کی ایڈیٹوریل کمیٹی یا تو موجود نہیں ہا مکمل طورپر غیر فعال ہے جو  ضابطۂ اخلاق کی شق 17 کی بھی خلاف ورزی ہے۔پیمرا نے اظہار وجوہ نوٹس جاری کرتے ہوئے رائل ٹی وی چینل سے سات یوم  27اکتوبر سہ پہر4بجے تک جواب طلب کیا ہے کہ کیوں نہ پیمرا آرڈیننس 2002 پیمرا (ترمیمی )ایکٹ 2007 کی سیکشن 27اور 29کے تحت    مذکورہ بالا پروگرام بند کر دیا جائے ؟یادس لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے؟  مقررہ تاریخ،27اکتوبر سہ پہر4 بجے تک جواب نہ ملنے کی صورت میں پیمرا یکطرفہ کارروائی کرنے کا مجاز ہو گا۔ 
تازہ ترین