• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ماڈل میرانڈا کیر کا ایوان اسپیگل سے شادی کا فیصلہ

Super Model Miranda Kerr Decides To Marry Evan Spiegel
سپر ماڈل میرانڈا کیر اور سماجی میل جول کی ویب سائیٹ اسنیپ چیٹ کے بانی ایوان اسپیگل نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق دونوں نے آئندہ سال شادی کا فیصلہ کیا ہے۔

میرانڈا کیر نے 5سال قبل اورلانڈو بلوم سے شادی کی اور ان کا 4سال کا ایک بچہ بھی ہے۔ سپر ماڈل نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے شادی کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

اس ضمن میں تمام تر تفصیلات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب اسپیگل نے انہیں باضابطہ طور پر پرپوز کیا تو وہ بڑی جذباتی ہوگئی تھی۔
تازہ ترین