• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی جامعہ میں فلسطین حامی احتجاجی کیمپ پر اسرائیل حامی مظاہرین کا حملہ

تصویر غیر ملکی میڈیا
تصویر غیر ملکی میڈیا

امریکا کی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا، لاس اینجلس (یوسی ایل اے) میں لگائے گئے فلسطین حامی احتجاجی کیمپ پر گزشتہ شب اسرائیل حامی مظاہرین نے حملہ کردیا، جس کے بعد پولیس نے فلسطینی حامی مظاہرین کو وہاں سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جامعات میں مظلوم فلسطین کے حق میں اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جامعات میں مظلوم فلسطین کے حق میں کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے گزشتہ روز سنگین صورتحال اختیار کر گئے۔

گزشتہ روز یو سی ایل اے احتجاجی کیمپ میں اسرائیل اور فلسطین کے حامی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں چھڑ گئی۔

امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا (یوسی ایل اے) میں فلسطین حامی مظاہرین کا لگایا گیا کیمپ غیرقانونی قرار دے دیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے احتجاجی کیمپ ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وسکونسن یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوگئی۔

ادھر نیو ہیمشائر یونیورسٹی اور ڈارٹ ماوتھ کالج میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ ڈارٹ ماوتھ کالج، بفالو یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید گرفتاریاں عمل میں لائیں گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید