• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتوکی: پولیس نے بچے پر تشدد کرنیوالے ٹیچر کو رہا کر دیا

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

پتوکی کے سرکاری اسکول میں بچے پر تشدد کے کیس میں پولیس نے ٹیچر کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا۔

پولیس کے مطابق، تشدد کا یہ معاملہ ڈیڑھ سال پرانا ہے، ویڈیو وائرل ہوئی تو ٹیچر کو حراست میں لیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ بچے کے والد نے ٹیچر کو کہا تھا کہ اسے تھوڑا ڈرائیں لیکن اس نے تشدد کا نشانہ بنا دیا تھا۔

پولیس نے ٹیچر کو رہا کرنے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بچے پر تشدد کرنے والے ٹیچر کے خلاف محکمانہ کارروائی  ہو چُکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید