• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمودا ساحل سے 14 پونڈ وزنی لوبسٹربر آمد

Lobster Weighing 14 Pounds Found At Shore Of Bermuda
سمندری طوفان نکول کے بعدبرمودا کے ساحل سے دیوہیکل لوسٹر بر آمد ہوا ہے، جس کا وزن 6 کلوگرام سے بھی زیادہ ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق برمودا کے علاقے میں سمندری طوفان کے بعد ایک مچھیرے نے غیر معمولی جسامت کالوبسٹر پکڑا ہے ،جس کا وزن 14پونڈ سے کچھ زیادہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندری طوفا ن کے بعد115میل فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چلی تھی، جس کی وجہ سے لہروں میں تیزی کے بعد گہرائیوں میں پایا جانے والا یہ لو بسٹر سطح پر آگیا اور مچھیرے کے ہاتھوں پکڑا گیا۔واضح رہے تحقیق کے بعد اس لوبسٹرکو دوبارہ سمندر میں چھوڑ دیا گیا ہے۔
تازہ ترین