• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’فاٹا پاٹا کو ٹیکس رعایت کا غلط استعمال ہو رہا ہے‘ وزیرِ اعظم کو خط

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہبازشریف کو پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسکیل پروڈیوسرز نے خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 6 سال سے فاٹا پاٹا کو دی گئی ٹیکس رعایت کا غلط استعمال ہو رہا ہے، حکومت کی ٹیکس چھوٹ کا دورانیہ مزید نہ بڑھانے کے فیصلے کا خیر مقدم کریں گے۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسکیل پروڈیوسرز کے خط میں کہا گیا ہے کہ فاٹا پاٹا کے لیے منگوایا گیا 90 فیصد اسٹیل اور 30 فیصد گھی ٹیکس رائج علاقوں میں فروخت ہو جاتا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت آڈٹ کرائے اور سیلز ٹیکس وصول کرے، یہ برابری کا میدان نہیں، مقامی اسٹیل اور گھی کی صنعت اس کا مقابلہ کرتے کرتے نڈھال ہو چکی ہے۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسکیل پروڈیوسرز کا خط میں کہنا ہے کہ رعایت ٹیکس نظام میں نہ رہنے کا جواز بنا رہی ہے، صنعتی پہیہ روک رہی ہے، پاٹا فاٹا کے فی ٹن اسٹیل پر 40 سے 50 ہزار روپے کی ٹیکس چھوٹ ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید