• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، بابر اعظم کا مؤقف سامنے آگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی۔

اپنے ایک بیان میں بابراعظم نے کہا ہے کہ پہلے میچ کے بعد ٹیم کی بیٹنگ میں کافی بہتری آئی، انفرادی کارکردگی میں رضوان اور فخر نمایاں رہے۔

بابر اعظم نے کہا ہے کہ لوئر آرڈر میں افتخار اور اعظم خان کی بیٹنگ خوش آئند ہے، آنے والی سیریز میں بھی آپ کو مثبت ارادے نظر آئیں گے۔

کپتان کا کہنا ہے کہ بولنگ میں پہلے میچ کے بعد سینئر بولرز نے ذمہ داری لی، عماد وسیم مشکل صورتحال میں بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں، جو بھی پلان ہے اس پر اب عمل درآمد ہو رہا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کے خلاف اسی مومینٹم کو برقرار رکھیں، انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیتی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید