پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی ڈکلیئرڈ جائیداد کی تفصیل کا دبئی لیک میں شمولیت کوئی ’انکشاف‘ نہیں ہے۔
اپنے بیان میں شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بلاول کو وراثت میں ملنے والی جائیداد میں کرپشن ڈھونڈنے کی ناکام کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی یہ جائیدادیں الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں ڈکلیئرڈ ہیں۔
شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ بلاول اور آصفہ کے اثاثے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ہیں انہیں دبئی لیکس میں شامل کر کے کیا حاصل کیا گیا؟
دبئی میں غیر ملکیوں کی جائیدادوں کا ڈیٹا لیک ہو گیا ہے، تقریباً 400 ارب ڈالرز کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔
اس فہرست میں پاکستانیوں کی 11 ارب ڈالرز کی جائیدادیں بھی شامل ہیں، پراپرٹی لیکس میں صدر آصف زرداری کے تین بچوں کے نام بھی شامل ہیں۔