ایبٹ آباد ( نمائندہ خصوصی ) کنج کیہال میں گھر کی چھت سے گر کر زخمی ہونے والا14 سالہ بچہ ایوب میڈیکل کمپلیکس میں 6 روز کو مے میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا مدرسے میں قرآن کریم حفظ کرنے والا محلہ فاروق اعظم کے رہائشی سہیل یوسف کو چھ روز قبل گھر کی تیسری منزل کی چھت سے گرنے کی وجہ سے سر میں شدید گہری چوٹیں آئیں جسے تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا تھا 6 روز قومے کی حالت میں زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا گزشتہ روز دم توڑ گیا جسکی نماز جنازہ کنج گرائونڈ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سابق نائب ناظم کیہال اربن یونس عباسی ، صوبائی سرپرست اعلیٰ لوکل باڈی ایمپلائز ایسوسی ایشن شوکت کیانی ، نیبر ہوڈ کیہال کے ناظم ، نائب ناظم جنرل کونسلرز سمیت معززین علاقہ کثیر تعداد میں شریک ہوئے اور اچانک واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔