• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: حب ڈیم کی نہر میں شگاف سے پانی کی قلت

Karachi Water From Hub Dam Breach In Canal
کراچی کے ضلع غربی کی پانی فراہم کرنے والی حب کینال میں شگاف پڑنے سے یومیہ آٹھ کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ پائپ لائن کی مرمت میں جمعہ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

ضلع غربی کے کئی علاقوں میں پانی کی قلت سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ کراچی کے کئی حصوں کو پانی فراہم کرنے والے حب ڈ یم سے منسلک کینال میں گزشتہ روز پڑنے والے شگاف سے کراچی بلخصوص ضلع غربی میں پانی کی فراہمی گزشتہ روز سے معطل ہے۔

حب ڈیم سے کراچی کو یومیہ 8 سے 10کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ سب سے زیادہ پانی ضلع غربی کے علاقوں کو فراہم کیا جاتا تھا۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اولڈ سٹی ایریا، اورنگی، کیماڑی، شیرشاہ، بلدیہ، سائٹ، میٹروویل، مواچھ گوٹھ شامل ہیں۔

واٹر بورڈ حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ کینال کی مرمت کا کام جاری ہے۔ شگاف پر کرنے کے لئے کم از کم 3روز سے زائد بھی لگ سکتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ متبادل ذرائع سے پانی فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین