کارنامہ ایسا کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے ،شنگھائی میں برطانوی ڈرائیورنے 19 میٹر بلند دائرے میں کار چلا کر لوگوں کو دنگ کردیا ۔
برطانوی اسٹنٹ ڈرائیور ٹیری گرانٹ نے دوسری بار شنگھائی میں اپنی شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا اور کارکو 19 میٹر بلند گول دائرے کے اندر چلا کر لوگوں کو حیران کردیا، 6 منزلہ عمارت جتنے بلند لوپ کی چوڑائی محض چار میٹرتھی ، ٹیری اس سےقبل فرینکفرٹ میں بھی یہ اسٹنٹ پیش کرچکے ہیں۔