• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندو میرج بل قانون میں تبدیل، شادی رجسٹرڈ اور تمام قانونی اختیار ہوگا

اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے ہندو میرج بل پر دستخط کردیئے جس کے بعد ہندو میرج بل کو قانون کا درجہ حاصل ہوگیا۔ قانون کے تحت ہندو کمیونٹی کی شادیاں اب قانون کے تحت رجسٹرڈ ہوں گی اور وہ قانونی طو رپر علیحدگی بھی اختیار کر سکیں گے جبکہ یہ قانون انہیں زبردستی مذہب کی تبدیلی سے روکنے جیسے واقعات پر مدد فراہم کرے گا۔ نئے قانون کے تحت خواتین اپنی پسندکی شادی دوسری شادی بھی کر سکیں گی۔ جبکہ انہیں شوہر کی وفات کی صورت میں چھ ماہ بعد دوسری شادی کرنے کا حق ہوگا اور شادی کیلئے کم از کم اٹھارہ سال کی عمر مقرر کی گئی ہے۔ قانون میں ہندو برادری کی رسم و روایات کو بھی تحفظ دیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ 26 ستمبر کو قومی اسمبلی اور 2 جنوری کو سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے ہندو میرج بل بھی منظور کیا تھا۔
تازہ ترین