• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایس او پجار نے تعلیمی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے تحریک کااعلان کردیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بی ایس او پجارکے چیئرمین گہرام بلوچ نے بلوچستان بھر میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں غریب طلباء کیلئے فیسوں میں کمی،انجینئرنگ یونیورسٹیوں کی تعداد میں اضافہ ،بلوچستان میں ٹیکنیکل بورڈ کا قیام اور نئے میڈیکل کالجز میں جلد کلاسز کا اجرا کیا جائےیہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر بی ایس او کےسنیئر وائس چیئرمین کامریڈ عمران،مرکزی سیکرٹری جنرل حمید بلوچ سمیت دیگر بھی موجودتھےانہوں نےتنظیمی امور سے متعلق فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ خاران زون کے اجمل نور،خالد میر،بلاول کی رکنیت تنظیم کی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے پر زون کی سفارش پر3ماہ کیلئے معطل ور خاران زون سے غنی حسرت اور صوبائی انفارمیشن سیکرٹری شفقت ناز بلوچ کو تنظیمی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے بلوچستان یونیورسٹی اور آئی ٹی یونیورسٹیز میں اوپن میرٹ پر داخلہ کی پالیسی کو ختم کرکے ضلعی میرٹ متعارف کیاجائے،تربت و لورالائی یونیورسٹیز میں شعبہ قانون اور رولز کا اجراء کیا جائے تاکہ طلباء کو باآسانی داخلہ مل سکے۔
تازہ ترین