• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہروں کی منظوری دیدی

Bilawal Approves Protests Against Load Shedding
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی منظوری دیدی ہے۔

لاہورسے جاری بیان میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ عوام کی برداشت سے باہر ہوگئی ہے، عوام لوڈشیڈنگ سے چیخ اٹھےہیں ، بجلی کے تمام دعوے اوروعدے سب دھوکہ نکلے ہیں۔

پی پی ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اس صورتحال میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی منظوری دیدی ہے۔

پیپلز پارٹی نے ن لیگ والا احتجاجی اسٹائل اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ لگا کر وہی پنکھے لائیں گے جو وزیراعلیٰ پنجاب لائے تھے۔

22 اپریل کو پہلا احتجاجی کیمپ مظفر آباد میں اور دوسرا 27 اپریل کو مینار پاکستان پر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین