• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف استعفیٰ دیں ،ن لیگ نیا وزیراعظم لے آئے،فواد چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف استعفٰی دیں ،ن لیگ نیا وزیراعظم لے آئے ،مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں قانون اور آئین کی جیت ہوئی ،عوام کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں،سعید غنی نے کہا کہ حکمراں جے آئی ٹی پر اثر انداز ہونگے۔سلمان اکرم راجانے کہا کہ جی آئی ٹی نے صرف مواد اکٹھا کرنا ہے مواد اکٹھا کر کے جی آئی ٹی عدالت کے سامنے رکھے گی۔ اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک دفعہ پھر فیصلہ پڑھے بغیر جو ایک طرح کی گفتگو کی میں اس کو دہرانا نہیں چاہتی اس کے ساتھ ساتھ میں فواد کو جواب ضرور دینا چاہتی ہوں کہ ان کو یہ یقین بھی نہیں تھا کہ موجودہ وزیراعظم اپنی تین نسلوں کا حساب دیں گے اور احتساب کے لئے پیش کریں گے اور اپنے مرحوم والد کا بزنس ریکارڈ پیش کریں گے اپنے بچوں سب کا ان کو یہ یقین نہیں تھا ۔ مریم اونگزیب نے کہا کہ میں پاکستان مسلم لیگ نون کے تمام ووٹرزاور سپورٹرزاور پاکستان کی عوام کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں کہ پاکستان میں قانون اور آئین کی جیت ہوئی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاکہ کمیشن نہیں بنایا کورٹ نے تحقیقاتی ٹیم بنائی ہے اور ابھی مریم بی بی کہہ رہی ہیں کہ ہم بغیر پڑھے فیصلے پر بحث کر رہے ہیں فیصلہ تو پڑھنے کی بھی ضرورت نہیں ہے یہ تو وہ حصہ ہے جو آصف سعید کھوسہ صاحب نے پڑھ کر سنایا ہے اور انہوں نے جو پانچ رکنی جی آئی ٹی مقرر کی ہے جس کو سپریم کورٹ کا بینچ ہیڈ کرے گا اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں سارا دوبارہ پڑھوں جو مجھے یقین ہے آپ نے رپورٹ بھی کیا ہوگا اور پڑھا بھی ہوگا اس کا مطلب یہ ہے کہ مریم بی بی نے تو وہ بھی نہیں سنا اور نہ ہی کارروائی دیکھی ہے اور تبصرہ کر رہی ہیں بدقسمتی سے دوسری بات یہ ہے کہ کمیشن اور جی آئی ٹی میں فرق ہے جی آئی ٹی ٹیم کریمنل investegaion کر رہی ہے ۔ اگر وزیراعظم صاحب اور ان کے بچے جائیں گے تحقیقاتی ٹیم کہے گی آپ بیٹھ جائیں آپ نہیں اُٹھ سکتے آپ مجھے بتائیے گا پاکستان کے وزیراعظم اور اس کی کیا اتھارٹی رہ جائے گی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ شرم کی بات یہ ہے کہ اس سے کروڑ ہا درجہ کے کم الزامات کے اوپر جن جمہوریتوں کی آپ بات کر رہے ہیں وہاں وزیراعظم استعفیٰ دے کر گھر چلا جاتا ہے ۔ ہم یہی کہہ رہے ہیں وزیراعظم کو کہ آپ ریزائن کریں نون لیگ کو کہہ رہے ہیں آپ نیا وزیراعظم لے آئیں ہم تو نون لیگ کو بھی نہیں کہہ رہے آپ ختم ہوجائیں گے ۔
تازہ ترین