• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان : موٹر سائیکل چور کی شہریوں کے ہاتھوں دھلائی ،پولیس کے حوالے

Latest News

ملتان .....ملتان میں شہریوں نے موٹرسائیکل چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور خوب دھلائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ۔

ملتان میں بوسن روڈ پر شفیق نامی شخص ایک موٹر سائیکل چوری کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ شہریوں نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

شہریوں نے موٹر سائیکل چور کی خوب دھلائی کرنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مبینہ چور کر حراست میں لے لیا۔

تازہ ترین