• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کا ٹیکس، اخراجات کا بل منظور

امریکی سینیٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات کا بل منظور کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کے ٹیکس اور اخراجات کے بل کے حق میں 51 اور مخالفت میں 50 ووٹ پڑے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بل کی منظوری نائب صدر جے ڈی وینس کے ٹائی بریکنگ ووٹ ڈالنے سے ممکن ہوئی ہے۔

سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد اسے حتمی منظوری کے لیے ایوان نمائندگان میں بھیجا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے انتباہ کیا ہے کہ بل حتمی منظوری کیلئے 4 جولائی تک میری ٹیبل پر موجود ہونا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید