• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کا ایران پر یہودی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

برلن میں ایرانی سفارتخانہ(فائل فوٹو)۔
برلن میں ایرانی سفارتخانہ(فائل فوٹو)۔

جرمنی نے ایران پر دارالحکومت برلن میں یہودیوں کے اداروں پر حملے کی مبینہ منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا اور برلن میں ایرانی سفیر کو طلب کرلیا۔

برلن سے خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں ڈنمارک کے ایک شہری کو حراست میں لیا ہے۔

جرمن حکام کے مطابق گرفتار شخص ممکنہ طور پر برلن میں موجود یہودی مقامات اور شخصیات کی معلومات جمع کر رہا تھا۔

دوسری جانب ایرانی سفارتخانے نے جرمنی کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بے بنیاد اور خطرناک الزامات عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے ایک دانستہ مہم کا حصہ معلوم ہوتے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید