• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پا کستان علما کونسل دہشتگردی کیخلاف ہے:مولانا عبدالحمید وٹو

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ مولانا عبدالحمید وٹونےمدرسہ عبداﷲبن عمر میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی جیسی لعنت سے بچانا ہر پاکستانی کا فرض ہے چمن بارڈر پر افغانی فورس کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں اس موقع پر  مولانا عبداللطیف ،مولانا اصغر الحسینی‘ مولانا محمد جابر‘مولانا ساجد‘  مولانا یوسف سلار اور حافظ معاذ الرحمان و دیگر موجود تھے عبدالحمید وٹو نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کا منشور محبت رواداری امن ہے ۔ پا کستان علما کونسل دہشتگردی  کیخلاف ہے۔ پاکستان علماء کونسل فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
تازہ ترین