بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے مداح کو ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش مہنگی پڑگئی اداکارہ کے ڈرائیور نے پیچھا کرنے پر مداح تھپڑ رسید کردیا۔
اداکارہ کترینہ کیف ممبئی میں اپنے ذاتی معالج سے طبی معائنے کے بعد گھر جانے کے لیے نکلیں تو مداحوں کی بھیڑ نے انہیں گھیر لیا اور اسی دوران ایک مداح کی جانب سے اداکارہ کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی جس پرسیکورٹی گارڈ نے اسے دور ہٹادیا۔
مداح نے بھی ہار ماننے سے انکار کردیا اور اداکارہ کا پیچھا کرتے ہوئے گھر پہنچ گیا۔
مداح نے اداکارہ کے ساتھ دوبارہ سیلفی بنانے کی کوشش کی جس پر ان کا ڈرائیور غصے سے آگ بگولہ ہوگیا اور مداح کو تھپڑ رسید کردیاجس پر اس شخص نے رونا شروع کردیا ۔ اداکارہ ڈرائیور کی حرکت پرباز پرس کرنے کی بجائے نظر انداز کرتے ہوئے گھر چلی گئیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔