• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Saudi Arabia Eliminated Taxes On Income Of Less Than 375 Thousand Riyals
سعودی عرب میں 375 ہزار یا تین لاکھ 75ہزار ریال سے کم آمدنی پر کسی بھی کمپنی یا ادارے یا فرد سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔ یہ بات ریاض ایوان تجارت کے زیر اہتمام محکمہ زکوٰۃ و آمدنی کے تعاون سے منعقدہ خصوصی ورکشاپ میں بتائی گئی۔

اس کا اہتمام ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے متعارف کرانے کیلئے کیا گیا تھا۔ ایوان تجارت میں کاروباری کمیٹی کے چیئرمین سعد العجلان نے بتایا کہ سعودی عرب ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کاپابند ہے۔ جی سی سی ممالک مشترکہ معاہدے پر دستخط کرچکے ہیں۔

محکمہ زکوٰۃ و آمدنی میں بالواسطہ ٹیکس ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سعود الملحم نے نجی اداروں سے کہا کہ وہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے تیاریاں کرلیں۔ عملدرآمد 2018ء سے ہوگا۔
اس کا اقرار نامہ ہر ماہ یا ہر 3 ماہ پر بھر ا جائے گا۔

پونے چار لاکھ ریال سے کم آمدنی والا اس ٹیکس سے استثنیٰ ہو گا۔ کمپنیوں کے مالکان سال رواں کی چوتھی سہ ماہی کے دوران اندراج کرالیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹیکس ادا کرنے کی ذمہ داری کمپنیوں کی نہیں بلکہ "محکمہ زکوٰۃ و آمدنی" از خود ٹیکس وصول کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عمل درآمد کا فیصلہ ملکی قیادت نے کافی غور وخوض کے بعد کیا ہے۔
تازہ ترین