• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر آباد، سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن، شراب برآمد، ملزمان گرفتار

مظفرآباد(نامہ نگار)سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کا آپریشن ،سائونڈ سسٹم کے خلاف ورزی پر تین گرفتار، منشیات فروشوں کے گرد بھی گھیرا تنگ ، مختلف چھاپوں میں تھانہ صدر تھانہ پنجگراں کی کارروائی 36بوتل شراب برآمد ۔ ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز سٹی تھانہ نے کارروائی کرتے ہوئے کالا خان اور کامران کو سائونڈ ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا جبکہ ایک اور کارروائی میں بھی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی تھانہ صدر کی ایس ایچ او محترمہ ساجدہ نے ایک کارروائی میں 20بوتل شراب برآمد کر کے ملزم افتخار عرف کھارا کو گرفتار کر لیا ۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ پنجگراں وجاہت کاظمی نے 15بوتل شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تازہ ترین