• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینگرو کارپوریشن کا ایل این جی کیس میں کمپنی عہدے داروں کی بریت کا خیر مقدم


اینگرو کارپوریشن نے ایل این جی کیس میں کمپنی کے چیئرمین، ڈائریکٹر اور سابق سی ای او کی باعزت بریت کے احتساب عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں اینگرو کارپوریشن نے کہا کہ اینگرو ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کو ایل این جی کا ٹھیکہ دینے کے کیس میں کسی غیر قانونی، بےضابطگی یا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کو کوئی ثبوت نہیں ملا۔ جس پر احتساب عدالت نے چئیرمین اینگرو کارپوریشن حسین داؤد، ڈائریکٹر عبدالصمد داؤد اور سابق سی ای او شیخ عمران الحق کو باعزت بری کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اینگرو کارپوریشن احتساب عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ اینگرو نے ہمیشہ کاروباری اور تجارتی وعدوں پر منصفانہ اور شفاف کام کرنے کی کوشش کی ہے اور مؤثر گورننس، اخلاقیات اور دیانت داری سے اپنی ساکھ بنائی ہے۔

اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ زیر بحث ایل این جی ٹرمینل پاکستان کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کا لازمی حصہ ہے، یہ ٹرمینل پاکستان کی گیس کی کل ضرورت کا 15 فیصد فراہم کرتا ہے۔ آزمائشی وقت میں ملازمین، شیئر ہولڈرز اور شراکت داروں کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید