• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی کے علاقے نیو چالی میں دکان میں دھماکے اور آگ لگنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

سلنڈر پھٹنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے جبکہ حادثے کے 8 زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

دھماکے کے باعث دکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے، دکان کے ملبے سے ایک اور شخص کو نکال لیا گیا ہے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دکان میں سلنڈر دھماکے کے شواہد نہیں ملے، دراصل دھماکے سے متاثر دکان میں گیس کا اخراج ہورہا تھا۔ ملازم نے سگریٹ جلائی تو اچانک دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق دھماکے کی شدت زیادہ ہونے کے باعث عمارت کی چھت گرگئی۔

پولیس حکام کے مطابق فائر بریگیڈکا عملہ بھی تاخیر سے پہنچا، جس کی وجہ سے نقصان زیادہ ہوا۔

قومی خبریں سے مزید