کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی فہیم مرحوم یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں بابر میموریل نے فقیر میموریل کو مقررہ وقت میں مقابلہ1-1 گول سے برابر رہنے کے بعد پنالٹی ککس پر4-3 سے، دوسرے پری کوارٹر فائنل میں سوسائٹی برادرز کیماڑی نے داد میموریل کو 2-1سے، تیسرے پری کوارٹر فائنل میں ینگ انصاری نے ابراہیم میموریل کو2-1 سے، چوتھے پری کوارٹر فائنل میں لیاقت شاہ میموریل نے مجاہد اسپورٹس کو 2-1سے، پانچویں پری کوارٹر فائنل میں شاہد میموریل نے سرحد پختون کو پنالٹی ککس پر 4-3سے، چھٹے پری کوارٹر فائنل میں تاج مسلم لیاری نے شان اسپورٹس کو 2-1 سے، ساتویں پری کوارٹر فائنل ماڑی پور ٹکری نے ینگ پھول پتی لیاری کو 2-1سے، آٹھویں پری کوارٹر فائنل لیاری کی موسیٰ لاشاری کلب نے ینگ پرنس کلب کو 3-1سے شکست دی۔