• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوا ز عمران ایک ہی سکے کے دو رخ، دونوں نااہل ہونگے، خورشیدشاہ

 اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، جس طرح مقدمات چل رہے ہیں لگتا ہے پہلے نواز شریف پھر عمران خان نااہل ہوں گے، دوسرے کیلئے لازم و ملزوم دونوں دعا گو ہیں کہ کسی طرح بچ جائیں۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات بتا رہے ہیں کہ عمران خان اور نواز شریف ایک ساتھ نااہل ہونگے۔ دونوں دعا گو ہیں کہ کسی طرح بچ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان کا آج کل جسم اور روح کا رشتہ ہے اور دونوں ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔
تازہ ترین