• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ:بیک وقت 7 ہزار افراد کے رقص کا عالمی ریکارڈ

Record Dance Of 7 Thousand Persons At A Time In New Zealand

نیوزی لینڈ میں ساڑھے 7ہزارسے زائد افراد نے روایتی رقص کا مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

نیوزی لینڈ کے شہر روٹوروامیں انٹرنیشنل رگبی کلب کی جانب سے منعقد کیے جانے والے ایونٹ میں بچوں، بڑوں، خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

مقامی پارک میں جمع ہونے والے 7 ہزار 770افراد نے بیک وقت روایتی ہاکا ڈانس کا مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ 2سال قبل فرانس میں 4 ہزار 28 افراد نے بیک وقت روایتی رقص کرکے قائم کیا تھا ۔

 

 

تازہ ترین