• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ویلنگ روکنے کیلئے پولیس کے خصوصی اقدامات

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) عید الفطر کے موقع پر ون ویلنگ روکنے کیلئےعیدکے دنوں میں راولپنڈی پولیس کے تقریباً ایک ہزار کے قریب افسران و ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر منچلے نوجوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈال کر ون ویلنگ کرتے ہیں جس سے انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے جس کے سدباب کیلئے راولپنڈی شہرمیں خصوصی پکٹنگ کی گئی ہے ۔راولپنڈی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس موقع پر اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں ۔
تازہ ترین