• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، مولانا شہنشاہ نقوی

کراچی( پ ر) معروف عالم دین اور خطیب مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی سرحدوں کی مسلسل خلاف ورزیوں اور نہتے عوام کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اسکا نوٹس لے اس سلسلے میں حکومت پاکستان اور ہماری افواج نے جس صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے ،لیکن ہمیں اس گھناؤنی سازش سے عالمی برادری کو آگاہ کرنا ہوگا تاکہ جارحیت کا سد باب ہو ،بعد ازاں انہوں نے شہداء اور زخمیوں کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی ۔ 
تازہ ترین