• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانپو ں کے عالمی دن پرچڑیاگھر میں مختلف اقسام کی نمائش

لاہور (نیوزرپورٹر) سانپوں کی نسل کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے لاہور چڑیا گھر میں سانپوں کا عالمی دن منایا گیا۔مختلف اقسام کے سانپوں کی نمائش کی گئی۔ سانپ دنیا میں تقریبا ہر جگہ ہی پائے جاتے ہیں۔ صرف براعظم انٹارکٹیکا کے سانپ مختلف خطرات سے دوچار ہیں جن میں انسانوں کی جانب سے کھال کے حصول کے لئے شکار، ادویات میں استعمال کے ساتھ ساتھ سانپوں کی کثیر تعداد انکے ساتھ جڑے خوفناک تاثر کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی جاتی ہے۔عالمی دن منانے کا مقصد عوام میں آگاہی فراہم کرنا ہے کہ سانپ ماحول دوست جانور ہیں جو کہ کرہ ارض کا توازن برقرار رکھتے ہیں اور ساتھ ساتھ ان کے ساتھ جڑے خوف کے تاثر کو زائل کرنا ہے۔اس ضمن میں منعقد کی جانے والی آگاہی مہم میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز اور ویٹس کیئر کلب کے تعاون سے غیر زہریلے سانپوں جیسے ازدھا اور دو موئی سانپ کی نمائش کیا جائے گا جن کو لوگ ہاتھ میں پکڑ سکیں گے۔ معلوماتی مواد تقسیم کیا جائے گا۔ سانپوں سے متعلقہ ڈرائینگ اور فیس پینٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی سربراہی میں اس دن کے حوالے سے عوام آگہی واک بھی کی گئی۔ عوام کی آگہی کے لئے معلوماتی بروشر تقسیم کئے گئے۔
تازہ ترین